Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم مودی کا آج دورہ ناگپور

وزیر اعظم مودی کا آج دورہ ناگپور

نئی دہلی 13 اپریل ( پی ٹی آئی ) کل امبیڈ کر جینتی کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی ناگپور کا دورہ کرینگے ۔ وہ یہاں ڈاکٹر امبیڈکر سے منسوب ایک مقام کا دورہ بھی کرینگے اور کئی ترقیاتی پراجیکٹس کا افتتاح کرینگے ۔ وزیر اعظم نے اپنے ٹوئیٹ میں کہا کہ وہ کل امبیڈکر جینتی کے موقع پر ناگپور کا دورہ کرنے میں اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ناگپور میں دیکشا بھومی جائیں گے ۔ یہ بدھ مت کا ایک مقدس مقام سمجھا جاتا ہے ۔ اس دورہ کے موقع پر وزیر اعظم کئی ترقیاتی پروگراموں میں حصہ لیں گے اور کئی پراجیکٹس کا افتتاح بھی انجام دینے والے ہیں۔ وہ ایک جلسہ سے خطاب بھی کرینگے ۔

 

ہماچل چیف منسٹر ای ڈی میں حاضری میں ناکام، تازہ سمن جاری
نئی دہلی۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ نے آج چیف منسٹر ہماچل پردیش ویربھدرا سنگھ کو تازہ سمن جاری کیا کیوں کہ وہ غیر قانونی رقمی لین دین کی تحقیقات سے متعلق کیس کے سلسلہ میں ایجنسی کے روبرو حاضری میں ناکام ہوئے۔ تازہ سمن کے مطابق انہیں 20 اپریل کو یہاں اس کیس کی تحقیقاتی آفیسر کے روبرو موجود رہنا ہے۔ یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ ا ٓیا ویربھدرا سنگھ آج کی غیر حاضری کی وجوہات سے ای ڈی کو واقف کرائے تھے یا نہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT