Wednesday , July 26 2017
Home / Top Stories / وزیر اعظم نریندرمودی کی شہر آمد

وزیر اعظم نریندرمودی کی شہر آمد

ائرپورٹ پر گورنر ‘ چیف منسٹر اور دوسروں نے خطاب کیا
حیدرآباد 25 نومبر ( پی ٹی آئی ) وزیر اعظم نریندرمودی آج حیدرآباد پہونچے جہاں وہ ملک کے اعلی پولیس عہدیداروں ( ڈائرکٹرس جنرل پولیس ) کی سالانہ کانفرنس میںشرکت کرینگے جس میں سرحد پار دہشت گردی ‘ در اندازی اور نوجوانوں میں باغیانہ خیالات فروغ دینے کے مسئلہ پر تبادلہ خیال ہوگا ۔ مودی سردار ولبھ بھائیا پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی میں رات میں قیام کرینگے اور وہ کل صبح 6 بجے سے ایک گھنٹہ کیلئے یوگا سشن میں حصہ لیں گے ۔ ڈائرکٹرس جنرل پولیس کی کانفرنس کا آج آغاز ہوا ۔ وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے اس سہ روزہ کانفرنس کا آج دو پہر پولیس اکیڈیمی میں حصہ لیا ۔ مرکزی منسٹر آف اسٹیٹ داخلہ کرن رجیجو اور ہنس راج گنگا رام آہیر کے علاوہ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول بھی اس کانفرنس میں شریک تھے ۔ تلنگانہ و آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن اور تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ‘ ان کے کابینی رفقا اور ریاستی بی جے پی کے صدر کے لکشمن ائرپورٹ پر مودی کا خیر مقدم کرنے والوں میں شامل تھے ۔ یوگا سشن کے بعد وزیر اعظم صبح 8 بجے سے شام پانچ بجے تک اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ کانفرنس میں شریک رہیں گے ۔ ایک اعلی پولیس عہدیدار نے پی ٹی آئی کو یہ بات بتائی ۔ اس کانفرنس میں سرحد پار سے دہشت گردی ‘ نوجوانوں کو باغیانہ خیالات کا حامی بنانا اور دیگر مسائل پر اس کانفرنس میں تفصیلی طور پر غور کیا جائیگا ۔ وزیر اعظم اور وزیر داخلہ اعلی پولیس عہدیداروں سے مشاورت کرنے کے علاوہ داخلی سلامتی کی صورتحال اور پولیس اہلکاروں کے مسئلہ پر اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ تبادلہ خیال کرینگے ۔ آزادی کے بعد یہ تیسرا موقع ہے کہ یہ کانفرنس دہلی کے باہر منعقد ہوگی ۔ اس سے قبل 2014 میں یہ کانفرنس گوہاٹی میں اور گذشتہ سال گجرات میں منعقد ہوئی تھی ۔  مودی نے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ کانفرنس دہلی کے باہر منعقد کر رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں مختلف ریاستوں کے 100 ڈی جی پیز ‘ مرکزی نیم فوجی دستوں کے ڈائرکٹر جنرلس اور انسپکٹرس جنرل شرکت کر رہے ہیں۔ راج ناتھ سنگھ اتوار کو یہاں اختتامی تقریب میں بھی شرکت کرینگے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT