Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بنیں گے

وزیر اعظم نریندر مودی رام مندر کی تعمیر میں رکاوٹ نہیں بنیں گے

جنرل سکریٹری وشوا ہندوپریشد کا کریم نگر میں وی ایچ پی کارکنوں کے ٹریننگ کیمپ سے خطاب
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : وزیر اعظم نریندر مودی کو صوفی کانفرنس میں مدعو کر کے ملک کے مسلمان خوش ہورہے ہیں تو وہیں دوسری طرف وزیر اعظم کے کٹر مخالف پروین توگاڑیہ رام مندر کی تحریک کو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں اور اس بات کا دعویٰ کررہے ہیں کہ ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کسی بھی حال عمل میں لائی جائے گی ۔ وی ایچ پی لیڈر جو ریاست تلنگانہ کے ضلع کریم نگر میں کارکنوں کے ٹریننگ کیمپ کو مخاطب تھے ۔ وشواہندو پریشد کے جنرل سکریٹری نے وزیر اعظم نریندر مودی سے اس بات کی امید جتائی کہ وہ رام مندر کی تعمیر میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ نہیں بنیں گے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ وہ زبان کے پابند رہتے ہیں ۔ انہوں نے وشوا ہندوپریشد کارکنوں کے اس بڑے تربیتی کیمپ سے کہا کہ اس مرتبہ سری رام نومی تہوار کے موقع پر وی ایچ پی ملک بھر میں ایک لاکھ دیہاتوں کا انتخاب کرے گی جہاں ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لیے غور و خوص اور خصوصی پروگرام تشکیل دیا جائے گا ۔ انہوں نے وی ایچ پی کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ دلتوں اور پچھڑے ہوئے طبقات کے درمیان اپنا وقت گذاریں ۔ ہفتہ میں کم از کم ایک مرتبہ سماجی کام کے لیے وقت دیں اور خاص طور پر پریشان حال دلت طبقہ کی خدمت کریں اور ان کی تکالیف کو سمجھتے ہوئے ان کی مشکلات کو دور کرنے کے اقدامات کریں ۔ انہوں نے کارکنوں کو بتایا کہ وی ایچ پی ملک میں بہت جلد سماجی خدمت کا کام شروع کررہی ہے اور سب سے پہلے مفت طبی سہولیات کا آغاز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ وی ایچ پی کے فری ہیلت سرویس کا عنقریب آغاز ہوگا ۔۔

TOPPOPULARRECENT