Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

وزیر اعظم نریندر مودی سے چندرا بابو نائیڈو کی ملاقات

حیدرآباد /5 اگست ( سیاست نیوز ) چیف منسٹر آندھراپردیش چندرا بابو نائیڈو نے آج نئی دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی ۔ آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا مسئلہ اٹھایا ۔ ذرائع نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو نے وزیر اعظم کو یاد دلایا کہ آندھراپردیش کی تقسیم کے وقت سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے وعدہ کیا تھا کہ ریاست کو خصوصی موقف دیا جائے گا ۔ بی جے پی نے بھی انتخابات کے دوران آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا وعدہ کیا تھا اور اس وعدے کو پورا کرنے کا وقت آگیا ہے ۔ آج راجیہ سبھا میں اس موضوع پر بھی بحث ہوئی ۔ سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے مسئلہ پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں انہوں نے وعدہ کیا تھا اور دو سال گذر گئے ہیں ۔ راجیہ سبھا کو چاہئے کہ وہ ان کے وعدے کو پورا کریں ۔ آندھراپردیش ری آرگنائزیشن بل کو کانگریس رکن رام چندرا راؤ نے پیش کیا تاہم اس بل کو اسپیکر لوک سبھا سمترا مہاجن سے رجوع کیا گیا ۔ آندھراپردیش کے تعلق سے حکومت کے موقف کو تنقید کا نشان بناتے ہوئے راہول گاندھی نے وزیر اعظم مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ آندھراپردیش کے عوام سے ساتھ غداری کر رہے ہیں ۔ مودی جی کو یاد دلایا جاتا ہے کہ 2014 میں اس ملک کی جانب سے آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اب یہ وعدہ پورا کیا جائے ۔ اسی دوران آندھراپردیش کانگریس صدر رگھویرا ریڈی نے مرکزی وزیر وینکیا نائیڈو سے استعفی کا مطالبہ کیا ، کیونکہ وہ آندھراپردیش کو خصوصی موقف دینے کے بل پر مباحث کرنے کی انہوں نے تائید کی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT