Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ تروپتی

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ تروپتی

مدن پلی۔/21اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کیلئے سخت بندوبست کا انتظام کیا گیا ہے۔ نریندر مودی آندھرا پردیش کے نئے راجدھانی کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھنے کیلئے امراوتی کے دورہ پر بروز جمعرات آرہے ہیں۔ وہاں پر چار گھنٹوں کی تقریب جس میں بین الاقوامی سطح پر خصوصی مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے ، اختتام کے بعدتروپتی پہنچیں گے جہاں پر وہ تروپتی انٹرنیشنل ایر پورٹ کا افتتاح کریں گے جہاں پر ایک نیا انٹرنیشنل ٹرمنل تعمیر کیا گیا ہے۔ آئی ٹی پارک میں چار سیل فون تیار کرنے والی کمپنیوں کا افتتاح بھی کریں گے اور بعد میں تروملا مندر کا دورہ کریں گے۔ تروپتی تروملا میں وہ تقریباً چار گھنٹے گذاریں گے۔ نریندر مودی کے ہمراہ گورنر آندھرا پردیش و تلنگانہ نرسمہن، آندھرا پردیش کے چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو ، مرکزی وزراء وینکیا نائیڈو، اشوک گجپتی راجو، نرملا سیتما رامن، سوجنا چودھری اور ریاستی وزراء و عہدیدار شامل رہیں گے۔ نریندر مودی کے بندوبست میں SPG، آکٹوپس، ایس آئی بی، Beed Teams، موبائیل اسکانرس بھی شامل ہیں۔ گزشتہ دو دن سے تروپتی اور تروملا میں بندوبست کو بڑھادیا گیا ہے۔ تروپتی کے ہوٹل اور ریسارٹس پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔ ضلع کلکٹر سدھارتھ جین، تروپتی اربن ایس پی گوپی ناتھ چٹی، کمشنر ونئے چند نے دیر رات تک عہدیداروں کے ساتھ کئی مرتبہ معائنہ کیا اور بندوبست کا جائزہ لیا اور نریندر مودی کے دورہ کو پرسکون طور پر اختتام کرنے کی ہدایت دی۔

TOPPOPULARRECENT