Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ وارناسی

وزیر اعظم نریندر مودی کا آج دورہ وارناسی

سیکل رکشاؤں کی تقسیم پر سماجوادی حکومت کا اعتراض
وارناسی۔/17ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنے لوک سبھا حلقہ وارناسی کا دورہ کریں گے جو کہ وزارت عظمیٰ پر فائز ہونے کے بعد تیسرا ہوگا۔ مقررہ پروگرام کے مطابق وزیر اعظم وہاں برقی اور سڑکوں کے شعبہ میں اسکیمات کا افتتاح اور اتر پردیش کے احتجاجی کنٹراکٹ ٹیچروں کے وفد سے ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم ایک روزہ طویل دورہ میں جن دھن یوجنا اسکم کے تحت 800 سے زائد افراد میں سیکل رکشا اور ای رکشا تقسیم کریں گے تاہم سماجوادی حکومت نے سیکل رکشاؤں کی تقسیم پر اعتراض کیا اور بتایا کہ اس طرح کے اقدام سے غیر انسانی طریقہ کار کوحوصلہ افزائی ملتی ہے کیونکہ رکشا چلانے والے کو سخت محنت و مشقت کرنی پڑتی  ہے اور وزیر اعظم سے مطالبہ کیا کہ سیکل رکشاؤں کی تقسیم کے فیصلہ کو منسوخ کردیا جائے جبکہ ضلع انتظامیہ نے یہ اطلاع دی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی شکھشا مترا ( کنٹراکٹ ٹیچروں ) کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے اور احتجاجی ٹیچروں سے کہا گیا ہے کہ صبر وتحمل سے کام لیں کیونکہ وزیر  نے اعظم ان کی شکایات کی سماعت سے اتفاق کرلیا ہے تاہم پولیس نے ٹیچروں کے احتجاج کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے سخت ترین انتظامات کئے ہیں جبکہ احمد آباد ہائی کورٹ میں خدمات کو مستقل کرنے کے احکامات کو منسوخ کردینے پر 1.72لاکھ اساتذہ احتجاج کررہے ہیں۔ ایک ٹیچر نے ضلع قنوج میں دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ہے۔

TOPPOPULARRECENT