Tuesday , August 22 2017
Home / Top Stories / وزیر اعظم نے اجمیر کو چادر روانہ کی

وزیر اعظم نے اجمیر کو چادر روانہ کی

نئی دہلی 9 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) امن و فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے پیام کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ایک چادر منسٹر آف اسٹیٹ اقلیتی امور مختار نقوی کے حوالے کی، جسے درگاہ حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی  اجمیرشریف پر پیش کیا جائیگا ۔ مسٹر نقوی یہ چادر کل درگاہ شریف پر پیش کرینگے ۔

پاکستانی زائرین کی اجمیر شریف میں آمد
اجمیر 9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ  کی 804 ویں عرس تقاریب میں شرکت کے لئے پاکستانی زائرین کا ایک وفد آج صبح خصوصی ٹرین سے یہاں پہنچا۔ خواجہ غریب نوازؒ کے تقریباً 371 معتقدین کے ساتھ پاکستانی سفارت خانہ کے 2 عہدیدار بھی شامل ہیں۔ ضلع انتظامیہ کے نامزد لیزن آفیسر سریش سندھو نے بتایا کہ اس وفد کی قیادت پاکستانی وزارت اُمور مذہبی جناب آفریدالاسلام خٹک کررہے ہیں جوکہ 16 اپریل تک اجمیر میں قیام کرے گا۔ یہ وفد پاکستانی حکومت کی جانب سے درگاہ شریف پر چادر پیش کرے گا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کشور کمار کے بموجب عرس تقاریب کا آغاز جمعہ کی شام عمل میں آیا اور 14 اپریل کو اختتام ہوگا۔ دریں اثناء وزیراعظم نریندر مودی نے آج مملکتی وزیر اقلیتی اُمور مختار عباس نقوی کو ایک چادر حوالے کی جوکہ درگاہ حضرت خواجہ غریب نواز پر پیش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT