Thursday , July 27 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم نے یوگا میں حصہ لیا

وزیر اعظم نے یوگا میں حصہ لیا

حیدرآباد 26 نومبر ( سیاست نیوز ) وزیر اعظم نریندر مودی نے نیشنل پولیس اکیڈیمی میں ملک کے اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ یوگا میں حصہ لیا ۔ وزیر اعظم کل یہاں پہونچے تھے اور انہوں نے سردار ولبھ بھائی پٹیل پولیس اکیڈیمی میں شب بسری کی ۔ وزیر اعظم نے ڈی جی پیز اور دوسرے اعلی پولیس عہدیداروں کے ساتھ صبح ایک گھنٹے تک یوگا میں حصہ لیا ۔ انہو ںنے یہاں ملک کے پہلے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل اور شہیدان پولیس کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ۔ انہوں نے اکیڈیمی کے احاطہ میں ایک پودا بھی لگایا ۔وزیر اعظم نے بعد ازاں پولیس عہدیداروں کے ساتھ ناشتہ کیا ۔ انہوں نے اکیڈیمی میں آئی پی ایس عہدیداروں کو تربیت کیلئے دستیاب سہولتوں کا بھی جائزہ لیا ۔ شیورام پلی میں واقع پولیس اکیڈیمی میں وزیر اعظم کی موجودگی کے وقت سخت ترین سکیوریٹی انتظامات کئے گئے تھے ۔ ڈی جی پیز کی سہ روزہ کانفرنس کا جمعہ کو آغاز ہوگیا تھا اور اتوار کو اس کی اختتامی تقریب منعقد ہوگی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT