Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / وزیر اعظم پاکستان ‘ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میںشرکت کرینگے

وزیر اعظم پاکستان ‘ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میںشرکت کرینگے

اسلام آباد 16 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی آئندہ ہفتے نیویارک میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے ۔ دفتر خارجہ نے آج یہ بات بتائی ۔ خواجہ عباسی کا یہ دورہ بحیثیت وزیر اعظم پہلا دورہ امریکہ ہوگا اس کے علاوہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے اس ملک پر دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کرنے کے الزام پر کسی پاکستانی وفد کا بھی اولین دورہ ہوگا ۔ ٹرمپ نے اپنی جنوبی ایشیا پالیسی کے اعلان کے وقت پاکستان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور کہا تھا کہ وہ دہشت گردوں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر رہا ہے ۔ پاکستانی دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم خواجہ عباسی کئی عالمی قائدین کے ساتھ باہمی اجلاس منعقد کرینگے اور اقوام متحدہ سکریٹری جنرل سے بھی ان کی ملاقات ہوگی ۔

TOPPOPULARRECENT