Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کا دورہ اترکھنڈ

وزیر اعظم کا دورہ اترکھنڈ

دہرادون ۔ 8 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیر اعظم نریندر مودی اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ تاریخی مقام رشی کیش کا 11 ستمبر کو دورہ کریں گے اور یہاں سوامی دیانند گیری کی عیادت کریں گے جو کہ کچھ دنوں سے علیل ہیں ۔ وزیر اعظم سوامی دیانند کے آشرم میں کچھ وقت گذاریں گے اور اسی دن چندی گڑھ کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے اور بتایا کہ نریندر مودی شخصی طور پر سوامی دیانند سے بخوبی واقف ہیں ۔ جن کی صحت کچھ دنوں سے خراب ہے ۔ وزیر اعظم کی حیثیت سے جائزہ حاصل کرنے کے بعد نریندر مودی کا پہلی مرتبہ یہ دورہ اترکھنڈ ہوگا قبل ازیں انہوں نے گذشتہ سال انتخابی مہم کے سلسلہ میں یہاں آئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT