Monday , September 25 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم کا گاؤ رکھشکوں پر برہمی ، مگرمچھ کے آنسو کے مترادف

وزیر اعظم کا گاؤ رکھشکوں پر برہمی ، مگرمچھ کے آنسو کے مترادف

اخلاق حسین کے قتل پر وزیر اعظم کے عدم ردعمل سے مسلمانوں اور دلتوں پر حملے ، محمد علی شبیر کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل مسٹر محمد علی شبیر نے کہا کہ اخلاق حسین کے ظالمانہ قتل پر وزیر اعظم ردعمل کا اظہار کرتے تو ملک میں مسلمانوں اور دلتوں پر حملے نہیں ہوتے تھے ۔ نریندر مودی کا نقلی گاؤ رکھشکوں پر برہمی کا اظہار کرنا مگرمچھ کے انسو بہانے کے مترادف ہے ۔ آج اسمبلی کے پریس کانفرنس ہال میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسٹر محمد علی شبیر نے کہا کہ ہندوتوا طاقتیں ایک منظم سازش کے تحت ملک میں مختلف طریقوں سے فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑ رہے ہیں اور حکمران بی جے پی غنڈا عناصر کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے ۔ وزیر اعظم کو جذباتی تقاریر کرنا زیب نہیں دیتا اگر انہیں واقع دلتوں سے ہمدردی ہے اور نقلی گاؤں رکھشکوں پر برہمی ہے تو ملک میں گاؤ رکھشک کے نام پر جتنے بھی واقعات پیش آئے ہیں انہیں روکنے میں ناکام ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے قوم سے اس کی معذرت خواہی کریں ۔ مسٹر محمد علی شبیر نے وزیر اعظم کے دورے تلنگانہ کو عوام کے لیے مایوس کن قرار دیا۔  تلنگانہ کے چمپئن قرار دینے والے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر نے تقسیم ریاست بل میں تلنگانہ کے لیے جو بھی وعدے کئے گئے تھے ان وعدوں کو پورا کرنے کا وزیر اعظم سے کوئی مطالبہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی پیاکیج طلب کیا ۔ صرف آشیرواد طلب کرتے ہوئے تلنگانہ عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ۔ صرف کالوجی نارائن میڈیکل ہیلت یونیورسٹی کے جتنے بھی اسکیمات اور پروگرامس کا وزیر اعظم نے افتتاح کیا یا سنگ بنیاد رکھا وہ سب کانگریس دور حکومت کے مرہنون منت ہے ۔ کانگریس حکومت میں 26 ستمبر 2008 کو ایلم پلی سے حیدرآباد کو پائپوں کے ذریعہ پینے کا پانی سربراہ کرنے کے لیے ملک کے پہلے وزیر تعلیم و مجاہد آزادی مولانا ابوالکلام آزاد کے نام سے موسوم کیا تھا ۔ جس کا نام تبدیل کر کے مشین بھگیرتا کے نام سے وزیر اعظم کے ہاتھوں افتتاح کرایا گیا ۔ اس پراجکٹ پر کانگریس نے 3725 کروڑ روپئے خرچ کئے تھے وہ جب وزیر برقی تھے ۔ 28 اکٹوبر 2009 کو ضلع عادل آباد میں 1200 میگاواٹ برقی پراجکٹ کے لیے ماحولیاتی منظوری حاصل ہوئی تھی اور فنڈز مختص کردئیے تھے ۔ راما گنڈم تھرمل پاور فرٹیلائزر پلانٹ منوہر آباد ریلوے لائن سب کے سب کانگریس کے کارنامے ہے جس کو ٹی آر ایس اپنی مہر لگاتے ہوئے عوام کو گمراہ کررہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT