Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کوحکمرانی سے زیادہ جاسوسی میں دلچسپی۔ کجریوال

وزیر اعظم کوحکمرانی سے زیادہ جاسوسی میں دلچسپی۔ کجریوال

نئی دہلی۔/18مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام )وزیر اعظم نریندر مودی پر طنز اور تضحیک کرنے والے چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج کہا کہ انہیں مخالفین کی جاسوسی کرنے کی بجائے حکمرانی پر توجہ دینی چاہیئے کیونکہ این ڈی اے دور میں حکمرانی مفلوج ہوگئی ہے ۔ کجریوال نے سی بی آئی کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے یہ الزام عائد کیا کہ ایجنسی کے عہدیدار مخصوص کمپنیوں کو کنٹراکٹ منظور کرنے کیلئے حکومت دہلی کے حکام کو ہدایت دے رہے ہیں۔ چیف منسٹر بظاہر حکومت دہلی کے کام کاج میں سی بی آئی کی مداخلت پر برہم ہیں کیونکہ پرنسپال سکریٹری راجندر کمار کے خلاف ایک کیس میں سرکاری عہدیداروں سے پوچھ تاچھ کیلئے مسلسل طلب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو حکمرانی پر توجہ دینی چاہیئے جوکہ این ڈی اے کے دور حکومت میں بری طرح متاثر ہوگئی ۔ اس کے برخلاف وزیر اعظم اپنے مخالفین کی ٹوہ میں لگے ہوئے ہیں۔ عام آدمی پارٹی سربراہ نے نریندر مودی کو چیلنج کیا کہ اگر ان کے بارے میں اطلاعات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ایک ٹیم تشکیل دیں اور اس ٹیم کے روبرو حاضر ہونے کیلئے تیار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT