Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اعظم کو دو سال بعد تلنگانہ کے دورہ کیلئے وقت ملا

وزیر اعظم کو دو سال بعد تلنگانہ کے دورہ کیلئے وقت ملا

سابق رکن پارلیمنٹ کانگریس مدھو یاشکی گوڑکا ردعمل
حیدرآباد، 7اگست (سیاست ڈاٹ کام)تلنگانہ کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ مدھو یاشکی گوڑ نے وزیر اعظم کے دورہ تلنگانہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کو دو سال بعد تلنگانہ کے دورہ کیلئے وقت ملا ہے ۔ انہوں  نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گجویل میں وزیر اعظم جس پروجیکٹ کا افتتاح کرنے والے ہیں وہ صرف 40مواضعات کیلئے پینے کے پانی کی سپلائی کا پروجیکٹ ہے ۔ اسے واٹر گرڈ کا نام دیا گیا ہے ۔ دراصل یہ وزیر اعلی چندر شیکھر راؤ اور ان کے بیٹے کا گریڈ (لالچ) ہے کیونکہ اس پروجیکٹ کا ان دونوں نے کروڑ ہا روپئے کا گھوٹالا کیا ہے ۔انہو ں نے کہا کہ وزیر اعظم نے آندھراپردیش کے دارالحکومت امراوتی جاکر نئے دارالحکومت کے لیے پانی اور مٹی فراہم کیا ۔ اب وہ تلنگانہ آرہے ہیں ۔ انہو ں نے وزیر اعظم سے خواہش کی کہ ملک بھر میں جس طرح کے وعدے انہوں نے کئے ‘ ویسے وعدے تلگو عوام سے نہ کریں اور ٹی آر ایس حکومت کے کرپشن کو قانونی حیثیت نہ دیں ۔

TOPPOPULARRECENT