Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم کو مکتوب روانہ کرنے پر فی الفور کارروائی

وزیر اعظم کو مکتوب روانہ کرنے پر فی الفور کارروائی

قلب کے آپریشن کے لیے 6 سالہ لڑکی کی امداد
پونے ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام): امراض قلب سے متاثرہ پونے کی ایک 6 سالہ لڑکی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک مکتوب روانہ کرتے ہوئے مالی امداد طلب کی تھی جس کی فی الفور منظوری پر سرجری انجام دی گئی اور اب یہ لڑکی روبہ صحت ہورہی ہے ۔ غریب خاندان سے وابستہ ویشالی یادو کے دل میں ایک سوراخ ہوگیا تھا اور اس کا باپ جو کہ پیشہ سے معمولی پینٹر ہے مصارف علاج برداشت کرنے سے قاصر تھا حتی کہ ادویات کی خریدی کے لیے کھلونے اور سیکل بھی فروخت کردی تھی ۔ ان حالات میں جماعت دوم کی طالبہ ویشالی نے وزیر اعظم کو ایک مکتوب روانہ کیا جس میں اس کی صحت اور خاندان کی تنگدستی کے بارے میں تفصیلات پیش کرتے ہوئے امداد طلب کی تھی ۔ جس پر اندرون ایک ہفتہ وزیراعظم کے دفتر نے پونے ضلع انتظامیہ کو چوکس کرتے ہوئے لڑکی کی مالی امداد کے لیے توجہ دلوائی ، ضلع حکام نے لڑکی کا پتہ لگانے کے بعد اسے روبی ہال کلینک میں شریک کروادیا ۔ جہاں پر لڑکی کا آپریشن بلا معاوضہ 2 جون کو انجام دیا گیا ۔ لڑکی کے چاچا نے پرتاپ یادو نے بتایا کہ ڈاکٹروں نے اس آپریشن کے لیے 3 لاکھ روپئے کا خرچہ بتایا تھا لیکن وہ اس قدر بھاری مصارف ادا کرنے سے قاصر تھے ۔ تاہم متاثرہ لڑکی نے خود پہل کرتے ہوئے وزیراعظم کو مکتوب روانہ کرکے مالی امداد کی درخواست کی تھی ۔ بعد سرجری ہاسپٹل سے لڑکی کو ڈسچارج بھی کردیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT