Tuesday , May 23 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کی بے تکی باتیں، بی جے پی کی شکست یقینی: کانگریس

وزیر اعظم کی بے تکی باتیں، بی جے پی کی شکست یقینی: کانگریس

بھوپال۔/21فبرو ری، ( سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی’’ بے تکی باتیں‘‘ کررہے ہیں جس سے تمام 5 ریاستوں میں جہاں اسمبلی انتخابات منعقد کئے جارہے ہیں، اُن کی پارٹی کی یقینی شکست کا احساس ہورہا ہے، ایک سینئر کانگریس لیڈر نے آج وزیراعظم کے قبرستان۔ شمشان گھاٹ والے ریمارک پر شدید چوٹ میں یہ بات کہی۔ وزیراعظم نے اتر پردیش کی ایک ریالی میں یہ ریمارک کیا تھا۔ اے آئی سی سی جنرل سکریٹری موہن پرکاش نے الزام عائد کیا کہ مودی قبرستان اور شمشان کے تعلق سے سوچنے لگے ہیں۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ وہ متزلزل ہوگئے اور اپنی پارٹی کی یقینی شکست محسوس کررہے ہیں۔ بی جے پی پانچ ریاستوں میں سے کسی میں بھی حکومت تشکیل دینے والی نہیں۔ مودی نے عجیب و غریب باتیں شروع کردی ہیں۔ فتح پور میں اپنی حالیہ ریالی میں چیف منسٹر اتر پردیش اکھلیش یادو کو نشانہ بناتے ہوئے پی ایم اے کہا تھا کہ اگر آپ کسی گاؤں میں قبرستان بناتے ہو تو وہاں شمشان بھی ہونا چاہیئے۔ اگر برقی رمضان میں بلا خلل دی جاتی ہے تو ایسا دیوالی پر بھی کسی وقفہ کے بغیر ہونا چاہیئے۔ ایسے معاملوں میں کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیئے۔ مدھیہ پردیش میں پارٹی اُمور کے انچارج جنرل سکریٹری پرکاش نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مودی حکومت نوٹ بندی مہم کے ذریعہ پتہ چلائے گئے کالا دھن کی تفصیلات فراہم کرنے تیار نہیں ہے۔ چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان کو نشانہ بناتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ اول الذکر نے تو بنیادی جمہوری اصولوں کو تک فراموش کردیا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT