Wednesday , October 18 2017
Home / ہندوستان / وزیر اعظم کے خلاف عدالت میں شکایت درج

وزیر اعظم کے خلاف عدالت میں شکایت درج

سیوان ( بہار ) ۔/28جولائی، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتا دل متحدہ کے رکن اسمبلی نے آج ضلع سیوان کی ایک عدالت میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف ایک شکایت درج کروائی ہے جس میں یہ الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیف منسٹر نتیش کمارکے ڈی این اے پر سوال اٹھاکر وزیر اعظم نے بہاری عوام کے جذبات مجروح کئے ہیں۔ بہار کے رکن اسمبلی شیام بہادر سنگھ نے یہ شکایت چیف جوڈیشل مجسٹریٹ الوک رنجن سنگھ کی عدالت میں پیش کی۔ جج نے معاملہ کی سماعت 31جولائی تک ملتوی کردی اور الزامات سے متعلق ٹھوس ثبوت پیش کرنے کی ہدایت دی۔

کلام کو خراج کیلئے
تعطیل کے دن بھی کام
تھرونتھا پورم۔ /28جولائی، (سیاست ڈاٹ کام ) محکمہ سماجی انصاف کے زیر انتظام کیرالا اسٹیٹ ویمنس ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے آج یہ فیصلہ کیا ہے کہ سابق صدر جمہوریہ ڈاکٹر عبدالکلام کے احترام میں 2اگسٹ کو اتوار کی تعطیل کے باوجود کام کیا جائے۔ کارپوریشن کی منیجنگ ڈائرکٹر پی ٹی ایم سونیش نے بتایا کہ یہ فیصلہ ڈاکٹر کلام کے پیام کو عملی شکل دینے کیلئے کیا گیا ہے جنہوں نے کبھی کہا تھا کہ ان کی موت پر تعطیل کا اعلان نہ کیا جائے بلکہ مقررہ وقت سے زیادہ کام کریں۔ اس فیصلہ کے مطابق ویمنس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے علاقائی اور ضلع کے دفاتر 2اگسٹ کو کھلے رہیں گے۔

 

 

TOPPOPULARRECENT