Tuesday , October 17 2017
Home / سیاسیات / وزیر اعظم کے خلاف ’’ ہوا باز ‘‘ کا ریمارک صدر کانگریس سونیا گاندھی پر آر ایس ایس کی تنقید

وزیر اعظم کے خلاف ’’ ہوا باز ‘‘ کا ریمارک صدر کانگریس سونیا گاندھی پر آر ایس ایس کی تنقید

نئی دہلی۔/15ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق فوجیوں کے ایک رتبہ اور ایک وظیفہ مطالبہ کی یکسوئی پر کانگریس کی فکر و تردد کو فطری قرار دیتے ہوئے آر ایس ایس ترجمان’ پنچ جنیہ ‘نے کہا کہ وزیر اعظم کے خلاف صدر پارٹی سونیا گاندھی کے ’’ ہوا باز ‘‘ ریمارک سے ان کی مایوسی ظاہرہوتی ہے کیونکہ اس مسئلہ کی یکسوئی سے وہ سیاسی دوڑ میں پیچھے رہ گئی ہیں۔’ پنچ جنیہ ‘کے اداریہ میں کہا گیا ہے کہ اور آر او پی کا مسئلہ حل کرلیا گیا ہے اور یہ امید ہے کہ نوجوان مسلح افواج میں شمولیت کیلئے دوبارہ راغب ہوں گے لیکن حکومت کے خلاف صدر کانگریس کے الزامات سے ان کی مایوسی ظاہر ہوتی ہے وہ ان دنوں سیاسی دوڑ میں مسابقت کرنے سے قاصر ہوگئی ہیں جبکہ ایک رینک اور ایک پنشن کا مطالبہ حکومت نے قبول کرلئے جانے کے تین دن میں انہوں نے ’ ہوا بازی‘ کا ریمارک کیا ہے ۔ آر ایس ایس ترجمان نے کانگریس پر یہ الزامات عائد کیا کہ او آر او پی جیسے جذباتی مسائل پر سیاست کررہی ہے اور کہا کہ کانگریس مسلح افواج کے جذباتی مسئلہ کو سیاسی رنگ دے کر جرم کا ارتکاب کررہی ہے۔ قبل ازیں صدر کانگریس سونیا گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے انتخابی وعدے ’ ہوا بازی ‘‘ کے سوا کچھ بھی نہیں ہیں۔

TOPPOPULARRECENT