Wednesday , July 26 2017
Home / جرائم و حادثات / وزیر اعظم کے دورہ کے بندوبست کیلئے آئے سب انسپکٹر کی خودکشی

وزیر اعظم کے دورہ کے بندوبست کیلئے آئے سب انسپکٹر کی خودکشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ نومبر : ( سیاست نیوز ) : وزیراعظم کے دورہ پربندوبست میں آئے ایک سب انسپکٹر نے خود کشی کرلی ۔ سرویس ریوالو سے سب انسپکٹر سریدھر نے سینہ میں گولی داغ لی اور ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ 30 سالہ سریدھر جو آصف آباد ضلع کیکے چنتاما نے پلی پولیس اسٹیشن سے وابستہ تھا ۔ گدشتہ 3 دن قبل بندوبست کیلئے شہر آیا تھا ۔ اس نے اپرپلی میں ایک اپارٹمنٹ کی 23 ویں منزل پر سرویس ریوالور سے خود کشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ سریدھر گھریلو مسائل سے پریشان تھا اور محبت میں ناکام ہوگیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق آخری مرتبہ اس نے اپنی محبوبہ سے فون پر بات کی اور سینہ پر گولی داغ کر خود کشی کرلی ۔ اس کا آبائی مقام ضلع ورنگل بتایا گیا ہے ۔ تین دن قبل وہ وزیراعظم کے دورے کے پیش نظر بندوبست کیلئے آیا تھا ۔ پولیس اسکے قریبی ساتھی ہوم گارڈ سے پوچھ تاچھ کررہی ہے ۔ ہوم گارڈ اور ایس آئی کے گہرے تعلقات تھے ۔ پولیس نے فون کو ضبط کرکے فارنسک جانچ کیلئے روانہ کردیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT