Monday , July 24 2017
Home / Top Stories / وزیر اعظم کے پروگراموں کی تشہیر پر 8کروڑروپئے خرچ

وزیر اعظم کے پروگراموں کی تشہیر پر 8کروڑروپئے خرچ

مہاراشٹرا میں ہنگامی فنڈ کے مد سے مختلف تشہیری سرگرمیوں کے اخراجات، پی ڈی ڈبلیو ڈپارٹمنٹ کا بیان
ممبئی۔/7 مارچ، ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت مہاراشٹرا نے سنگ بنیاد والی مختلف تقاریب کی تشہیر کے سلسلہ میں اخراجات کی تکمیل کیلئے اپنے ہنگامی فنڈ سے 8 کروڑ روپئے خرچ کئے ہیں۔ یہ تقاریب گزشتہ ڈسمبر وزیر اعظم کے شروع کردہ پراجکٹوں سے متعلق رہیں۔ ان پراجکٹوں میں وزیر اعظم نریندر مودی کی 24 ڈسمبر کو بحیرہ عرب میں چھتر پتی شیواجی میموریل کی جل پوجن بھی شامل ہے۔ ریاستی اسمبلی کے دونوں ایوان میں بجٹ سیشن کے پہلے روز پی ڈی ڈبلیو ڈی ڈپارٹمنٹ نے محکمہ فینانس کی جانب سے پیش کردہ ضمنی مطالبات زر میں یہ تفصیلات بیان کئے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کی یادگارکی جل پوجن تقریب اور ممبئی میٹرو لائن کے افتتاح اور دیگر پراجکٹوں کیلئے اشتہارات اور دیگر تشہیری اخراجات کے سلسلہ میں 8 کروڑ روپئے کے فنڈز مہیا کرانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ محکمہ نے کہا کہ یہ رقم ہنگامی فنڈ سے نکالی گئی کیونکہ اخراجات ہنگامی نوعیت کے رہے۔ تاہم قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر دھننجے منڈے ( این سی پی) نے حکومت پر تنقید کی کہ یہ رقم ہنگامی فنڈ سے نکالی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فنڈ ہنگامی نوعیت کے مقاصد کیلئے محفوظ ہوتا ہے اور اس فنڈ کا احتیاط سے استعمال کرنا ضروری ہے۔ تاہم اس ریاست میں کسی بھی مقصد کیلئے ہنگامی فنڈ کو استعمال کرلینے کا چلن ہے۔ ہم کسانوں کیلئے مالی اعانت پوچھ رہے ہیں لیکن حکومت کے پاس اُن کیلئے کوئی رقم نہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ تشہیری مقاصد کیلئے ہنگامی فنڈ استعمال کررہی ہے یہ لغو ہے۔ مودی نے کلیدی انفراسٹرکچر پراجکٹوں کیلئے سنگ بنیاد رکھے تھے جن میں 22.5کلو میٹر طویل ممبئی ٹرانس ہاربر لنک، دو نئے میٹرو پراجکٹس اور دیگر ترقیاتی کام شامل ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT