Thursday , September 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر اکسائز کے سیکوریٹی گارڈ کے حملہ میں نوجوان زخمی

وزیر اکسائز کے سیکوریٹی گارڈ کے حملہ میں نوجوان زخمی

حیدرآباد ۔ 17 ڈسمبر (سیاست نیوز) سکندرآباد کے علاقہ ماریڈپلی میں ریاستی وزیر کے حفاظتی دستہ کی مبینہ غنڈہ گردی کا واقعہ پیش آیا، جہاں وزیر کے موٹر قافلہ میں مداخلت پر سیکوریٹی گارڈز نے ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔ تاہم پولیس نے اس واقعہ کو معمولی قرار دیا ہے اور نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بتایا جاتا ہیکہ ریاستی وزیر اکسائز اسپورٹس مسٹر پدما راؤ کے سیکوریٹی گارڈز کیخلاف ماریڈ پلی پولیس نے گنیش نامی 22 سالہ نوجوان کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ گنیش اپنی موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ اس کا سامنا وزیر کے موٹروں کے قافلہ سے ہوا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT