Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر برقی جی جگدیش کو زائد ذمہ داری

وزیر برقی جی جگدیش کو زائد ذمہ داری

بہبودی درج فہرست اقوام ، امداد باہمی کا بھی قلمدان تفویض
حیدرآباد۔/9فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے وزیر برقی جی جگدیش ریڈی کو بہبودی درج فہرست اقوام امداد باہمی سے متعلق قلمدان حوالے کیا ہے۔ اس سلسلہ میں آج چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما کی جانب سے احکامات جاری کئے گئے۔ جگدیش ریڈی محکمہ توانائی کے علاوہ شیڈول کاسٹ ڈیولپمنٹ اور امداد باہمی قلمدانوں کی اضافی ذمہ داری نبھائیں گے۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے پاس یہ دونوں قلمدان تھے ان کی سفارش پر گورنر نے جگدیش ریڈی کو دو اضافی قلمدان حوالے کئے ہیں۔ واضح رہے کہ چیف منسٹر نے بلدی انتخابات کے فوری بعد اپنے فرزند کے ٹی راما راؤ کو بلدی نظم و نسق کے قلمدان کی اضافی ذمہ داری دی تھی۔ کے ٹی آر کے پاس پنچایت راج اور انفارمیشن ٹکنالوجی کا قلمدان پہلے ہی سے موجود ہے۔ گریٹر انتخابی مہم میں جگدیش ریڈی نے بھی سرگرمی سے حصہ لیا تھا جس کے بعد انہیں دو زائد قلمدان حوالے کئے گئے۔ پارٹی حلقوں میں اسے انتخابی مہم میں حصہ لینے کا تحفہ قرار دیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT