Saturday , August 19 2017
Home / ہندوستان / وزیر برقی پیوش گوئل کی بریفنگ میں روشنی گل، انکوائری کا حکم

وزیر برقی پیوش گوئل کی بریفنگ میں روشنی گل، انکوائری کا حکم

نئی دہلی ، 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر برقی پیوش گوئل کو آج خود بھی برقی بند ہوجانے سے الجھن آمیز صورتحال کا سامنا ہوا جبکہ وہ اپنی وزارت کے کارہائے نمایاں کے بارے میں پریس بریفنگ منعقد کررہے تھے۔ اس واقعہ پر پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے انکوائری کا حکم دیا ہے۔ پی آئی بی کے بیان میں کہا گیا کہ ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن بیورو نے آج دوپہر برقی گل ہوجانے کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا اور پریس کانفرنس کے فوری بعد پی آئی بی کے عہدیداروں سے رپورٹ طلب کی ۔ پیوش گوئل اپنی وزارت کے تعلق سے ذرائع ابلاغ کو واقف کرا رہے تھے کہ یکایک روشنی گل ہوگئی اور کچھ وقت تک یہی صورتحال رہی۔ گوئل نے ظرافت کا مظاہرہ کیا اور کہا، ’’میری اہلیہ کہتی ہے کہ میرے ہر پروگرام میں ایک بار برقی گل ہوجائے تو مجھے بخوبی اندازہ ہوسکتا ہے کہ مجھے ابھی بہت کچھ کام کرنا ہے۔‘‘

TOPPOPULARRECENT