Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر بلدی نظم و نسق کو فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

وزیر بلدی نظم و نسق کو فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

نانک رام بلڈنگ انہدام سے بلدیہ کی لاپرواہی ، گاندھی بھون میں سونیا گاندھی سالگرہ ، صدر پی سی سی تلنگانہ کا خطاب
حیدرآباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے صدر کانگریس سونیا گاندھی کی گاندھی بھون میں دھوم سے سالگرہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے پر اظہار تشکر کیا ۔ کیپٹن اتم کمار ریڈی نے نانک رام گوڑہ میں عمارت منہدم ہونے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانے کا ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے مطالبہ کیا ۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی کی سالگرہ تقریب کا گاندھی بھون میں اہتمام کیا گیا ۔ گاندھی بھون کے احاطے میں بڑے پیمانے پر آتشبازی کی گئی اور کیک کاٹا گیا ۔ یوتھ کانگریس کی جانب سے خون کے عطیہ کیمپ کا اہتمام کیا گیا اور مہیلا کانگریس کمیٹی کی جانب سے ہیلت کیمپ منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کیپٹن اتم کمار ریڈی ورکنگ پریسیڈنٹ ملو بٹی وکرامارک قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر سابق صدور پردیش کانگریس کمیٹی وی ہنمنت راؤ ، پنالہ لکشمیا سابق مرکزی وزراء جئے پال ریڈی ، سروے ستیہ نارائنا ، بلرام نائیک سابق وزراء ڈی ناگیندر ، ایم ششی دھر ریڈی صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخر الدین جنرل سکریٹریز تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ایس کے افضل الدین ، سید عظمت اللہ حسینی ، عظمی شاکر ، محمد مقصود احمد سابق سکریٹریز سید یوسف ہاشمی ، ڈاکٹر ایم اے انصاری ، صمد خان ، جابر پٹیل ، عتیق صدیقی ، صدر گریٹر حیدرآباد سٹی کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ شیخ عبداللہ سہیل ، سید شوکت رحمت علی کے علاوہ دوسرے موجود تھے ۔ بعد ازاں پرکاشم ہال میں علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے پر اظہار تشکر جلسہ منعقد ہوا ۔ جس کی ایس کے افضل الدین نے صدارت کی ۔ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سونیا گاندھی نے وعدے کے مطابق علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دیا ہے جب تک علحدہ تلنگانہ ریاست رہے گی سونیا گاندھی کی یاد تازہ رہے گی ۔ حکمرانوں کو عوام کا جوابدہ بنانے کے لیے بحیثیت یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی نے آر ٹی اے قانون نافذ کیا ۔ غربت کا خاتمہ کرنے کے لیے فوڈ سیکوریٹی قانون سازی کی گئی ۔ حیدرآباد کو عالمی شہرت عطا کرنے کا وعدہ کرنے والی ٹی آر ایس حکومت حیدرآباد کی اصل پہچان کو نقصان پہونچا رہی ہے ۔ ٹی آر ایس حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا ۔ سڑکوں کی تعمیر و مرمت 100 کروڑ روپئے کا اسکام ہونے کا الزام عائد کیا ۔ نانک رام گوڑہ میں زیر تعمیر عمارت منہدم ہوجانے پر مستعفی ہوجانے کا ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے مطالبہ کیا ۔ ورکنگ پریسیڈنٹ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی ملو بٹی وکرامارک نے سونیا گاندھی کی ملک اور پارٹی کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا ۔ ہریش راؤ کی جانب سے اسمبلی میں اپوزیشن کو دھو دینے کا کیا گیا ریمارکس کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے سماج کے تمام طبقات سے جو وعدہ کیا ہے اس میںایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا گیا ۔ مسلمانوں کو 12 فیصد تحفظات دلتوں کو تین ایکڑ اراضی ، ایس ٹی طبقات کے تحفظات ڈبل بیڈ روم کی فراہمی وغیرہ میں حکومت پوری طرح ناکام ہوگئی ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT