Saturday , July 22 2017
Home / ہندوستان / وزیر خارجہ آسٹریلیا کا آج سے دورۂ ہند

وزیر خارجہ آسٹریلیا کا آج سے دورۂ ہند

نئی دہلی ؍ ملبورن۔ 17 جولائی ۔ (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ آسٹریلیا جولی بیشپ کل دو روزہ سرکاری دورہ پر ہندوستان پہونچیں گی ۔ اُن کے دورہ کا مقصد مختلف شعبوں بشمول دفاع ، صیانت اور تجارت میں باہمی تعلقات میں اضافہ ہے ۔ امکان ہے کہ وہ وزیراعظم نریندر مودی ، وزیردفاع ارون جیٹلی اور وزیر برائے فروغ انسانی وسائل پرکاش جاوڈیکر سے ملاقاتیں کریں گی ۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان میں اس کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ ہندوستان آسٹریلیا سے نیوکلیئر برقی توانائی کے لیے یورینیم خریدنے کی جانتوڑ کوشش کررہا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT