Friday , August 18 2017
Home / عرب دنیا / وزیر خارجہ سشما سوراج کی قاہرہ آمد

وزیر خارجہ سشما سوراج کی قاہرہ آمد

قاہرہ /نئی دہلی۔ 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ سشما سوراج آج قاہرہ پہونچ گیئں ۔ ان کے اس دورہ سے دونوں ممالک کے باہمی روابط بالخصوص تجارتی تعلقات میں استحکام متوقع ہے ۔ ہندوستانی سفیر متعینہ مصر سنجے بھٹا چاریہ نے سشما سواراج کا ایرپورٹ پر استقبال کیا ۔ وہ صدر مصر عبدالفتح السیسی سے بھی ملاقات کریں گے ۔ سشما سواراج دو ممالک کا دورہ کررہی ہیں مصر کے بعد وہ جرمنی میں وہ برلن کا دورہ کرتے ہوئے وزیر خارجہ جرمنی فرینک والٹر کے علاوہ دیگر قائدین سے ملاقات کریں گی۔ مصر کے دورہ کے دوران قاہرہ میں مصر کونسل برائے بیرونی اُمور کی جانب سے منعقدہ ایک پروقار سفارتی کلب میں عوام سے خطاب کریں گی۔ ان کے دورہ مصر کو اہمیت دی جارہی ہے خاص کر باہمی اور ہمہ رخی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے بات چیت کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT