Monday , July 24 2017
Home / دنیا / وزیر خارجہ فرانس کی مخالف دہشت گردی مہم کی ستائش

وزیر خارجہ فرانس کی مخالف دہشت گردی مہم کی ستائش

پیرس ۔16جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر خارجہ فرانس نے کل قطر کے فوری پڑوسی ممالک سے ملاقاتیں کرتے ہوئے خلیج کے ہزاروں عوام کو متاثر کرنے والے بائیکاٹ کے اقدامات سے سبکدوشی کے لئے زور دیا۔ وہ اس علاقہ کا دورہ کرنے والے غیر ملکی سفارتکاروں میں شامل ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بحران کی یکسوئی پر زور دیا جو ایک ماہ سے زیادہ عرصہ سے جاری ہے۔ فرانس چاہتا ہے کہ بائیکاٹ کے تمام اقدامات سے دستبرداری اختیار کرلی جائے، خاص طور پر ایسے اقدامات جن سے دوہری قومیت رکھنے والی خاندانوں کے علیحدہ ہو جانے کا اندیشہ ہے۔ ان سے دستبرادری کے لئے فرانس زور دے رہا ہے۔ انہوں نے عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کی ستائش کی جنہوں نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف اجتماعی سیاسی اور دانشورانہ کوشش ضروری ہے۔ وزیر خارجہ فرانس نے کہا کہ قطر کا دورہ ایک اہم وقت پر کیا جارہا ہے۔ اس سے دونوں ممالک کے دوستانہ تعلقات کی اہمیت ظاہر ہوتی ہے۔ فرانس اور قطر صیانت، برقی توانائی، معیشت اور دیگر اہم شعبوں میں باہمی تعاون کررہے ہیں۔ وزیر خارجہ فرانس ژاں ویس لی ڈرائن البحر قصر میں امیر قطر صاحب السمو الشیخ تمیم بن حمد الثانی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT