Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / وزیر خارجہ پاکستان کی ترکی قیادت سے ملاقات

وزیر خارجہ پاکستان کی ترکی قیادت سے ملاقات

ٹرمپ کی تنقید نظر انداز ، چین ، روس ، ایران اور ترکی کے دورے
اسلام آباد ۔ /12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ پاکستان خواجہ آصف نے آج ترکی کے اعلیٰ سطحی قائدین سے ملاقات کرکے امریکہ کے دورہ سے قبل ان کی تائید حاصل کرنے کی کوشش کی ۔ ان کی ملاقات صدر ، وزیراعظم اور وزیر خارجہ ترکی سے ہوئی اور انہوں نے باہمی و موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر خارجہ پاکستان امریکہ کے دورہ سے قبل چین ، روس ، ایران اور ترکی کے دورے بھی کریں گے اور امریکہ کے خلاف پاکستان کی تائید ان تمام ممالک کی قیادتوں سے حاصل کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT