Wednesday , August 23 2017
Home / Top Stories / وزیر خارجہ کے دورہ ٔپاکستان کا خیرمقدم

وزیر خارجہ کے دورہ ٔپاکستان کا خیرمقدم

دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اُمید : فاروق عبداللہ
سرینگر 5 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق چیف منسٹر جموں و کشمیر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج اُمید ظاہر کی ہے کہ وزیر خارجہ سشما سوراج کا مجوزہ دورہ پاکستان باہمی تعلقات کو بہتر بنانے اور مذاکرات کی بحالی اور دیرینہ تنازعات کی یکسوئی میں مددگار ثابت ہوگا۔ وہ آج اپنے والد اور نیشنل کانفرنس کے بانی شیخ محمد عبداللہ کو 110 ویں یوم پیدائش کے موقع پر خراج عقیدت پیش کررہے تھے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیرس میں وزیراعظم نریندر مودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کی ملاقات کا بھی خیرمقدم کیا۔ اگرچیکہ ہم نہیں جانتے کہ ان میں کیا بات ہوئی لیکن یہ اُمید کرنی چاہئے کہ مسئلہ جموں و کشمیر کی یکسوئی کے لئے کوئی حل تلاش کیا ہوگا۔ وہ ، ڈل جھیل کے کنارے پر واقع شیخ عبداللہ کے مقبرہ کے قریب پارٹی کارکنوں سے کشمیری زبان میں مخاطب تھے جس پر میڈیا کے نمائندوں نے انھیں اردو یا انگریزی میں مخاطب کی خواہش کی لیکن انھوں نے انکار کردیا اور کہاکہ یہ ہماری مادری زبان ہے جسے فروغ دینا چاہئے۔ انھوں نے اپنے سابقہ بیان کا اعادہ کیاکہ ہندوستان اور نہ ہی پاکستان جموں و کشمیر کی منقسمہ سرحدوں کو پار نہیں کرسکتا کیوں کہ دونوں ممالک بھی ایٹمی طاقت بن گئے ہیں۔ انھوں نے دریافت کیاکہ ہم ایک دوسرے کے خاتمہ کے لئے ایٹمی ہتھیار استعمال کریں گے۔ جوں کا توں موقف برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے انھوں نے کہاکہ دونوں ممالک اپنے اپنے کشمیری علاقوں کو عظیم تر خود مختاری عطا کریں اور دونوں طرف آزادانہ سفر اور تجارت کی اجازت دی جائے۔

TOPPOPULARRECENT