Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی عیادت کی

وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی عیادت کی

حیدرآباد ۔ 15۔ جولائی (سیاست نیوز) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج نمس پہنچ کر ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کی عیادت کی جو رات  سے ناسازیٔ مزاج کے سبب زیر علاج ہیں۔ ڈپٹی چیف منسٹر تنفس کی شکایت اور بخار کے سبب نمس میں شریک ہیں اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ ڈاکٹروں کی ٹیم ان کی صحت کی نگہداشت کر رہی ہے۔ وزیر داخلہ نے ڈاکٹروں سے محمود علی کی صحت اور علاج کے بارے میں بات چیت کی اور جلد صحت یابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کی صحت اطمینان بخش ہے اور انہیں جلد ہی گھر جانے کی اجازت دیدی جائے گی۔ اسی دوران چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے پی اے سنتوش ، رکن پارلیمنٹ جی نگیش اور رکن اسمبلی ایم جناردھن ریڈی کے علاوہ کئی ٹی آر ایس قائدین نے دواخانہ پہنچ کر عیادت کی۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر اور کئی وزراء نے فون پر عیادت کی اور علاج کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT