Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر داخلہ نے کے سی آر کا گاندھی جی سے تقابل کیا

وزیر داخلہ نے کے سی آر کا گاندھی جی سے تقابل کیا

حیدرآباد 5 جون ( آئی این این ) وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی نے آج چیف منسٹر کے چندر شیکھرراؤ کا گاندھی جی سے تقابل کیا ہے ۔ ضلع میدک کے سنگاریڈی میں جیل میوزیم کا افتتاح انجام دینے کے بعد نرسمہا ریڈی نے کہا کہ گاندھی جی نے ہندوستان کی آزادی کیلئے عدم تشدد کا طریقہ اختیار کرتے ہوئے جدوجہد کی جبکہ کے سی آر نے علیحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کیلئے پرامن جدوجہد کی قیادت کی ہے ۔ جیل میوزیم کی تفصیل بتاتے ہوئے نرسمہا ریڈی نے کہا کہ سنگا ریڈی جیل 1796 میں قائم کی گئیتھی اور اب اسی جیل کو ایک میوزیم میں بدلدیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جیل ریکارڈز ‘ سزاؤں کی نوعیت ‘ قیدیوں کے ساز و سامان اور دوسری اشیا کو یہاں نمائش کیلئے رکھا گیا ہے ۔ وزیر داخلہ نے مطلع کیا کہ ساری ریاست تلنگانہ میں جیلوں میں کئی اصلاحات نافذ کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک جیلوں میں 30,000 قیدیوں کو خواندہ بنایا گیا ہے اور 250 قیدیوں کو ان کے بہتر برتاؤ کی وجہ سے رہا کردیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT