Wednesday , September 20 2017
Home / دنیا / وزیر دفاع پاریکر کی اولین دورۂ چین پر شنگھائی آمد باہمی دفاعی تعلقات میں بہتری لانا مقصود

وزیر دفاع پاریکر کی اولین دورۂ چین پر شنگھائی آمد باہمی دفاعی تعلقات میں بہتری لانا مقصود

بیجنگ ، 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع منوہر پاریکر اپنے اولین دورۂ چین پر آج رات شنگھائی پہنچے ۔ اُن کے اس دورے کا مقصد دفاعی روابط میں بہتری لانا ہے کیونکہ پاکستان نشین دہشت گرد گروپ جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر امتناع کیلئے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی کوششوں کو بیجنگ حکومت کی جانب سے روک دیئے جانے پر باہمی تعلقات میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔ وہ تین سال میں چین کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر دفاع ہیں۔ اُن کے پیشرو اے کے انٹونی نے 2013ء میں چین کا دورہ کیا تھا۔ اپنے چار روزہ دورے میں پاریکر توقع ہے سرکردہ چینی قائدین اور دفاع کے عہدیداروں کے ساتھ بات چیت منعقد کریں گے اور چینی وزیراعظم لی کیقیانگ سے ملاقات بھی کریں گے۔ عہدے داروں کا کہنا ہے کہ اپنے دورے میں پاریکر چینگڈو ملٹری ایریا کمانڈ کا دورہ بھی کریں گے، جو ہندوستان کے ساتھ سرحد کی نگرانی کرتا ہے۔ پاریکر کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد ایرانڈیا کی ریگولر فلائٹ کے ذریعے پہنچا ہے۔ پاریکر شنگھائی میں انڈین اسوسی ایشن کے زیراہتمام ہندوستانی پروفیشنلس کے اجتماع سے خطاب کے بعد کل اتوار کو بیجنگ پہنچیں گے۔

TOPPOPULARRECENT