Monday , May 1 2017
Home / ہندوستان / وزیر دفاع کناڈا کی سات روزہ دورہ ہند پر آمد

وزیر دفاع کناڈا کی سات روزہ دورہ ہند پر آمد

نئی دہلی 17 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور کناڈا کے مابین باہمی دفاعی اور سکیوریٹی تعاون میں اضافہ سے متعلق غور ہوگا ۔ اس سلسلہ میں کناڈا کے وزیر دفاع ہرجیت سنگھ سجن ہندوستان کے سات روزہ دورہ پر آج نئی دہلی پہونچے ہیں۔ مسٹر سجن وزیر دفاعی ارون جیٹلی اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے ساتھ کئی باہمی امور پر تبادلہ خیال کرینگے اور خاص طور پر دفاعی اور سکیوریٹی تعلقات کو مستحکم کرنے پر توجہ دی جائیگی ۔ مسٹر سجن نے کناڈا سے دورہ ہندوستان پر روانگی سے قبل کہا تھا کہ وہ وزیر دفاع بننے کے بعد اپنے پہلے دورہ ہندوستان کے منتظر ہیں۔ اس دورہ سے کناڈا اور ہندوستان کے مابین باہمی دفاعی تعاون میں اضافہ ہوگا اور سکیوریٹی اور دفاع کے شعبہ میں دونوں ملکوں کے مابین تعاون کو وسعت ملے گی ۔ مسٹر سجن ہندوستان میں امرتسر ‘ چندی گڑھ اور ممبئی کا دورہ بھی کرینگے ۔ پنجاب میں وہ سنہری گردوارہ کا دورہ کرینگے اور سیول سوسائیٹی تنظیموں سے ملاقاتیں بھی کرینگے ۔ چندی گڑھ میں وہ کناڈا کے نئے قونصل جنرل دفتر کا افتتاح انجام دینگے ۔ ممبئی میں مسٹر سجن ممبئی پورٹ کا دورہ کرینگے اور وہاں کئی صنعتی اور کاروباری قائدین سے ملاقاتیں اور بات چیت کرینگے ۔ کناڈا کے ہائی کمشنر نادر پٹیل نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو مسٹر سجن کے اس دورہ سے استحکام اور فروغ حاصل ہوگا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT