Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر زراعت نے ڈیری شو 2015 کا افتتاح انجام دیا

وزیر زراعت نے ڈیری شو 2015 کا افتتاح انجام دیا

حیدرآباد 5 ستمبر ( سیاست نیوز ) وزیر زراعت مسٹر پی سرینواس ریڈی نے آج مادھا پور ہائی ٹیک میں ڈیری شو 2015 کا افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ زراعت سے مربوط شعبہ جات اور ڈیری ڈیولپمنٹ کی ترقی کو حکومت اولین ترجیح دے رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیری ڈیولپمنٹ کیلئے حکومت تلنگانہ نے 7 ہزار کروڑ روپئے مختص کئے ہیں۔ سرینواس ریڈی نے کہا کہ حکومت ڈیری صنعت کو ترقی دینے مفت برقی فراہم کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگراموں کو روبہ عمل لارہی ہے اور بالخصوص زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے موثر اقدامات کرکے کاشتکاروں و کسانوں میں نیا اعتماد پیدا کیا جارہا ہے اور انہیں مختلف سہولتیں فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ڈیری شو میں مختلف مقامات اور ریاستوں سے ڈیری شعبہ سے تعلق رکھنے والوں نے حصہ لیا ۔

TOPPOPULARRECENT