Thursday , September 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / وزیر سرینواس یادوکی ونپرتی میںسنگ بنیاد تقریب میں شرکت

وزیر سرینواس یادوکی ونپرتی میںسنگ بنیاد تقریب میں شرکت

اقدام خودکشی کرنے والے نوجوان کی ٹی آر ایس قائدین نے پٹائی کی
ونپرتی۔/24مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ونپرتی ضلع میں آج وزیر حیوانات تلاسانی سرینواس یادو نے دورہ کیا ، سب سے پہلے گھن پور کے منڈل کے شاہ پور تانڈہ میں ڈبل بیڈروم مکانوں کا سنگ بنیاد رکھا اور چمن گنٹہ پلی میں KV33/11کے سب اسٹیشن کا سنگ بنیاد رکھا اور مستقر ونپرتی میں محکمہ برقی کے انجینئروں کیلئے عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ بعد ازاں یادو طبقہ میں مویشیوں کی تقسیم کا پروگرام لکشمی کرشنا گارڈن میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر محکمہ حیوانات میں مخلوعہ جائیدادوں میں بھرتی میں بدعنوانی کی شکایت کرتے ہوئے بیروز گار ونپرتی کے نوجوان لڑکے نے کیروسین ڈال کر خودکشی کرنے کی کوشش کی۔ اس نوجوان کے اس اقدام سے ٹی آر ایس قائدین نے اس نوجوان پر حملہ کیا اور بری طرح زدکوب کیا۔ جس طرح دل چاہے مارا پیٹا اور بعد ازاں پولیس کے حوالے کیا۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اپوزیشن جماعتوں میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی اور کچھ دیر کیلئے افراتفری کا ماحول دیکھا گیا۔ وزیر حیوانات کے سامنے اس طرح کا واقعہ ہونے پر ونپرتی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔اس موقع پر ٹی ڈی پی ٹاؤن صدر نندی اشوک نے اس واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ ٹی آر ایس قائدین عہدہ اور حکومت کی آڑ میں معصوم بیروزگار نوجوانوں پر حملہ کرنا بہت ہی ناقابل برداشت عمل ہے۔کیا انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا مطالبہ کرنا درست نہیں ہے،جمہوریت میں پوچھنے کا حق سب کو ہے اور آئندہ سے ایسے واقعات ہوں تو برداشت نہیں کیا جائے گا اور کے سی آر کو معقول سبق سکھایا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT