Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / وزیر عبدالجلیل مستان سے متعلق کانگریس فیصلہ لے گی: رابڑی

وزیر عبدالجلیل مستان سے متعلق کانگریس فیصلہ لے گی: رابڑی

پٹنہ، 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)بہار میں حکمران مھاگٹھ بندھن کے بڑے جزو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی لیڈر اور سابق چیف منسٹر رابڑی دیوی نے آج کہا کہ کانگریس کوٹے سے آبکاری کے ریاستی وزیر عبدالجلیل مستان پر کوئی بھی فیصلہ ان کی پارٹی ہی کر سکتی ہے۔ رابڑی دیوی نے یہاں اسمبلی کے احاطے میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہا کہ مسٹر مستان کانگریس کوٹے سے وزیر ہیں اور کوئی بھی فیصلہ کانگریس کو ہی لینا ہے ۔اسی معاملے پر گزشتہ تین دنوں سے اسمبلی میں قومی جمہوری اتحاد کے رکن ہنگامہ کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT