Thursday , June 29 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر فینانس ای راجندر ، سید اکبر حسین چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ہاتھوں کریم نگر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں آسرا پنشنس کی تقسیم

وزیر فینانس ای راجندر ، سید اکبر حسین چیرمین اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ہاتھوں کریم نگر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ میں آسرا پنشنس کی تقسیم

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وزیر فینانس و سیول سپلائز حکومت تلنگانہ مسٹر ایٹالہ راجندر اور جناب سید اکبر حسین ، چیرمین تلنگانہ اسٹیٹ میناریٹی فینانس کارپوریشن نے کریم نگر ڈسٹرکٹ کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں آسرا اسکیم کے تحت پنشنس تقسیم کیے ۔ اس اسکیم کے تحت استفادہ کنندگان کو ماہانہ 1000 روپئے حاصل ہوں گے ۔ حکومت نے اس سے متعلق اس کے رہنمایانہ خطوط میں کہا کہ سنگل ویمن سے مراد 18 سال سے زیادہ عمر کی شادی شدہ خواتین ہیں جو ان کے شوہروں سے علحدہ ہوگئی ہیں یا جن کے شوہروں نے ان کو چھوڑ دیا ہے ۔ نیز غیر شادی شدہ سنگل ویمن میں ، جن کی عمر دیہی علاقوں میں 30 سال سے زائد اور شہری علاقوں میں 36 سال سے زائد ہو ، علحدہ رہنے کی مدت ایک سال سے زیادہ ہونا ضروری ہے ۔ اس موقع پر مسٹر کملاکر ایم ایل اے ، این لکشمن ایم ایل سی ، مسٹر سرفراز احمد کلکٹر ضلع کریم نگر ، مسٹر شاشانک میونسپل کمشنر کریم نگر ، مسٹر رویندر سنگھ مئیر کریم نگر ، ایریا کارپوریٹرس زیڈ پی ٹی سیز اور ایم پی ٹی سیز موجود تھے ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT