Tuesday , September 19 2017
Home / ہندوستان / وزیر فینانس کا دورہ سنگاپور و ہانگ کانگ

وزیر فینانس کا دورہ سنگاپور و ہانگ کانگ

نئی دہلی ۔15 ستمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر فینانس ارون جیٹلی جمعرات کو سنگاپور اور ہانگ کانگ کے چار روزہ دورہ پر روانہ ہورہے ہیں جہاں وہ سرمایہ کاروں کے اجلاس سے خطاب کریں گے اور سنگاپور چوٹی اجلاس میں شریک ہوں گے ۔ ارون جیٹلی 18 ستمبر کو سنگاپور چوٹی اجلاس سے کلیدی خطاب کریں گے جس میں عالمی معیشت میں تناؤ ، توانائی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات اور بدلتے حالات میں عالمی ۔ ایشیائی تجارتی صورت گری جیسے موضوعات کا احاطہ کیا جائے گا ۔ چیف اکنامک اڈوائزر اروند سبرامنین بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ ارون جیٹلی سنگاپور اور ہانگ کانگ میں گولڈ میان ساچ کے زیراہتمام عالمی سرمایہ کاروں کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے ۔ ہانگ کانگ کے 20 اور 21 ستمبر کو دو دن کے دورہ کے موقع پر وزیر فینانس عالمی سرمایہ کلاروں سے ملاقات اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT