Thursday , October 19 2017
Home / شہر کی خبریں / وزیر قبائلی بہبود و سیاحت اجمیرا چندو لال کی جعلی دستخط کی سی بی آئی تحقیقات

وزیر قبائلی بہبود و سیاحت اجمیرا چندو لال کی جعلی دستخط کی سی بی آئی تحقیقات

اجمیرا کے دفتر میں سرگرمیوں اور کارکردگی پر چیف منسٹر ناراض
حیدرآباد۔ 18۔ اپریل ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے وزیر قبائلی بہبود و سیاحت اجمیرا چندو لال کی جعلی دستخطوں کے معاملہ کی اینٹی کرپشن بیورو سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ بعض سرکاری فائلوں پر ریاستی وزیر کے جعلی دستخط کی اطلاعات پر چیف منسٹر نے سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملہ کی جانچ کی ہدایت دی۔ بتایا جاتاہے کہ قبائلی بہبود اور سیاحت سے متعلق بعض فائلوں پر اجمیرا چندولال کی دستخط حاصل کئے بغیر ہی انہیں چیف منسٹر کے دفتر روانہ کردیا گیا۔ اس بارے میں جب وضاحت طلب کی گئی تو پتہ چلا کہ یہ فائلیں متعلقہ وزیر کی منظوری کے بغیر ہی روانہ کی گئی ہیں۔ جانچ کرنے پر فائلوں پر چندولال کے جعلی دستخط پائے گئے۔ واضح رہے کہ حالیہ عرصہ میں اجمیرا چندو لال کے دفتر میں اس طرح کی سرگرمیوں کی چیف منسٹر کو شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر چیف منسٹر نے ناراضگی کا اظہار کیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چیف منسٹر وزیر سیاحت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق ان کے دفتر میں کام کرنے والے بعض افراد کئی معاملات میں وزیر کانام یا پھر ان کی دستخط کا استعمال کر رہے ہیں۔ اینٹی کرپشن بیورو کی تحقیقات میں بعض افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔ چیف منسٹر کے دفتر کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر سیاحت کے علاوہ بعض دیگر وزراء کے دفاتر پر بھی نظر رکھی گئی ہے جہاں کی سرگرمیوں کے بارے میں چیف منسٹر کو شکایات موصول ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT