Tuesday , September 19 2017
Home / سیاسیات / وزیر کے ریمارکس، بی جے پی پشیمان ، شیوسینا اور این سی پی کی تنقید

وزیر کے ریمارکس، بی جے پی پشیمان ، شیوسینا اور این سی پی کی تنقید

پونے ۔ 14 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : طلباء کے کنونشن میں مہاراشٹرا کے وزیر گریش باپٹ کی جانب سے رات کے اوقات میں ویڈیو کلپس دیکھنے سے متعلق ریمارکس نے بی جے پی کو پشیمان کردیا ہے ۔شیوسینا اور این سی پی نے مذمت کا اظہار کیا ہے ۔ این سی پی کارکنوں نے کل یہاں باپٹ کی قیام گاہ کے روبرو خاموش احتجاجی مظاہرہ کیا جب کہ پارٹی کے سٹی یونٹ صدر وندنا چوہان نے اس ریمارک کو غیر مہذب اور غیر ذمہ دارانہ قرار دیا تھا ۔ شیوسینا لیڈر نیلم گورھے نے بھی باپٹ کے ریمارکس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پونے کے لیے ایک المیہ ہے جو کہ ثقافتی دارالحکومت تصور کیا جاتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT