Monday , April 24 2017
Home / ہندوستان / وسطی کشمیر کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر وادی میں عام زندگی بحال

وسطی کشمیر کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر وادی میں عام زندگی بحال

سری نگر12اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وسطی کے بڈگام اور گاندربل اضلاع کے کچھ حصوں کو چھوڑ کر وادی کے دیگر آٹھ اضلاع میں بدھ کے روز معمولات زندگی تین روز بعد بحال ہوگئے ۔ وادی میں جہاں 9 اپریل کو علیحدگی پسند قیادت کی اپیل پر سری نگر کی پارلیمانی نشست پر ضمنی انتخابات کے تحت پولنگ کے خلاف ہڑتال کی گئی، وہیں 10 اور 11 اپریل کو پولنگ کے دوران ہونے والی 8 شہری ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی۔ گرمائی دارالحکومت سری نگر کے علاوہ جنوبی و شمالی کشمیر کے تمام بڑے قصبوں اور تحصیل ہیڈکوارٹروں میں بدھ کی صبح دکانیں اور تجارتی مراکز کھل گئے جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت بحال ہوئی۔ سرکاری دفاتر اور تعلیمی اداروں میں معمول کی سرگرمیاں بحال ہوئیں۔تاہم وسطی کشمیر کے دو اضلاع بڈگام اور گاندربل کے کچھ حصوں میں آج مسلسل چوتھے دن بھی ہڑتال رہی۔

 

ہوائی جہاز سے ٹکرایا پرندہ
ہنگامی لینڈنگ
نئی دہلی 12اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) جیٹ ایئر ویز کے ایک طیارے سے پرندے کے ٹکرانے کی وجہ سے اسے وارانسی ہوائی اڈے پر ہنگامی حالات میں اتارنا پڑا پرواز نمبر 9 ڈبلیو 2423 کھجوراہو سے وارانسی ہوتے ہوئے منگل کو دہلی آ رہی تھی۔ پرواز میں تقریبا 50 مسافر پہلے سے سوار تھے جو کھجوراہو سے وارانسی آئے تھے جبکہ تقریبا 100 اور مسافروں کو وارانسی سے دہلی کے لئے اس میں سوار ہونا تھا۔ حادثے کی وجہ سے طیارہ دہلی کے لئے پرواز نہیں کر سکا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT