Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / وسطی ہند میں گرمی کی لہر ‘ اکولہ اور اننت پور میں سب سے زیادہ گرمی

وسطی ہند میں گرمی کی لہر ‘ اکولہ اور اننت پور میں سب سے زیادہ گرمی

نئی دہلی 5 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) وسطی ہندوستان کے کئی علاقوں میں گرمی کی لہر چل رہی ہے ۔ کئی شہروں اور ٹاؤنس میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسئیس سے زیادہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ ان علاقوں میں ماہ اپریل کے پہلے ہفتے میں اتنا درجہ حرارت معمول کے مغائر ہے ۔ پیر کو 17 سے زیادہ شہروں میں 40 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے بموجب زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری سلسئیس کے درمیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے ۔ مہاراشٹرا میں اکولہ اور آندھرا پردیش میں اننت پور سب سے زیادہ گرم شہر ہیں جہاں 44 ڈگری سنٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT