Friday , April 28 2017
Home / Top Stories / وسکانسن میں دوباہ رائے شماری کا مطالبہ فراڈ : ڈونالڈ ٹرمپ

وسکانسن میں دوباہ رائے شماری کا مطالبہ فراڈ : ڈونالڈ ٹرمپ

وسکانسن‘ مشیگن ‘ پنسلوانیا میں دوبارہ رائے شماری کیلئے گرین پارٹی کی امیدوار جل اسٹین کی عدالت میں درخواست

واشنگٹن ۔ 27نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )امریکہ کے نو منتخب صدرڈونالڈ ٹرمپ نے ریاست وسکانسن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو ’فراڈ‘ قرار دیا ہے۔رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے نو منتخب صدرڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’انتخابی نتائج کی تذلیل یا چیلنج کرنے کی بجائے اس کا احترام کرنا چاہیے۔حال ہی میں ہونے والے امریکی صدارتی انتخاب میں ریاست وسکانسن میںڈونالڈ ٹرمپ کو بہت تھوڑے ووٹوں سے اپنی حریف ہلاری کلنٹن پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔یہ درخواست گرین پارٹی کی صدارتی امیدوار جل سٹین کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے۔ جل سٹین وسکانسن کے علاوہ مشیگن، پینسلوینیا میں بھی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کروانا چاہتی ہیں۔ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوارہلاری کلنٹن کی مہم کا کہنا ہے کہ وہ وسکانسن میں ہونے والی دوبارہ گنتی میں شرکت کریں گے۔8نومبر کے صدارتی انتخاب کے نتائج کو تبدیل کرنے کے لیے ان تینوں ریاستوں کے نتائج کو تبدیل کرنا ہوگا۔ڈونالڈ ٹرمپ کی ٹیم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈاکٹر سٹین کے بارے میں کہا کہ ’وہ اپنی تجوری پیسوں سے بھرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔‘بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’عوام رائے دے چکے ہیں

اور انتخاب ختم ہو چکا۔‘دوسری جانب ڈاکٹر سٹین نے اپنے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے سی این این کو بتایا ہے کہ ’اس سے یہ نکتہ اخذ کرنا مقصد ہے کہ انتخابی عمل محفوظ ہو اور اس سے سب کو فائدہ ہو۔‘ڈاکٹر سٹین نے یہ بھی کہا کہ وہ نہ صرف ریاست وسکانسن، مشیگن اور پینسلوینیا بلکہ دیگر ریاستوں میں بھی دوبارہ گنتی کروانے کا سوچ رہی ہیں۔اس سے قبل ٹوئٹر پر ایک پیغام میں وسکانسن کے الیکشن کمیشن نے تصدیق کی تھی کہ کمیشن کو سٹین اور ڈل لا فیونٹے کی جانب سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی پٹیشنز موصول ہوئی ہیں۔کمیشن کا کہنا تھا کہ وہ اس سلسلے میں تفصیلات بعد میں شائع کریں گے۔صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ نے ہلاری کلنٹن پر انتہائی معمولی سبقت حاصل کی ہے اور دوبارہ رائے شماری کے نتیجہ میں ہلاری پر ٹرمپ کی یہ سبقت ختم ہونے کا بھی اندیشہ ہے ۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی اہم موضوعات پر اپنا موقف بار بار تبدیل کیا ہے ۔ انتخابی مہم کمے دوران انہوں نے اسلام اور مسلم دشمن بیانات دیئے تھے لیکن صدر منتخب ہوتے ہی مسلمانوں کی تائید کرنے لگے ‘ تاہم ان کے انتخاب کے بعد عملی طور پر امریکہ میں مسلم دشمن حملے جاری ہیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT