Thursday , June 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / وسیم اکرم جیسا بولر اس عہد میں نہیں: اے بی

وسیم اکرم جیسا بولر اس عہد میں نہیں: اے بی

لندن ۔7 جون (سیاست ڈاٹ کام )جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے وسیم اکرم کو اپنی نوعیت کا واحد بولر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی کرکٹ میں اب بھی وسیم اکرم کی ’سوئنگ‘ کی مہارت کا کوئی ثانی نہیں ہے۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے دوران اے بی ڈی یلیئرز نے  وسیم اکرم کی بولنگ کی ویڈیو دیکھنے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا یہ ایک بہترین ویڈیو ہے، وسیم اکرم نہایت ہی باصلاحیت بولر تھے۔برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران ڈی ویلیئرز نے کہا کہ ان کا نہیں خیال کہ پاکستان کے موجودہ اسکواڈ میں کوئی بھی کھلاڑی وسیم اکرم جیسا ہے بلکہ دنیائے کرکٹ میں اس وقت وسیم اکرم جیسا کوئی کھلاڑی نہیں ہے۔میں نے آج تک وسیم اکرم جیسا بولر نہیں دیکھا، وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کا حصہ ہیں اور ایونٹ کے دوران ان سے ملاقات اور بات چیت ہوتی رہتی ہے۔جنوبی افریقی کپتان نے وسیم اکرم کی بولنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بولنگ کرتے اور اس دوران جو وہ سوچ رہے ہوتے تھے، بہت ہی عمدہ ہے۔انہوں نے کہا کہ  وسیم اکرم نے اپنے تمام تجربات نہ صرف پاکستانی کھلاڑیوں بلکہ آئی پی ایل میں بھی کئی کھلاڑیوں کے ساتھ بانٹیں ہیں  وہ ایک ایسے بولر ہیں جو بولنگ کی مہارت کے ساتھ پیدا ہوئے ۔ جنوبی افریقی کپتان کے ٹوئٹ کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے اپنی جوابی ٹوئٹ میں کہا میری خوش قسمتی ہے کہ ہم نے ایک دوسرے کے خلاف میچ نہیں کھیلا ورنہ تم مجھے عزت دینے کے بجائے رنز دے دیتے۔اے بی ڈی یلیئرز کے مطابق اب تک کرکٹ میں انہیں کسی بولر نے اتنا متاثر نہیں کیا جتنا وسیم اکرم نے متاثر کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT