Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / وسیم اکرم سگریٹ پیتے کیمرے کی قید میں آگئے

وسیم اکرم سگریٹ پیتے کیمرے کی قید میں آگئے

ہوسٹن، 10 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم اپنے اشتہارات میں دیئے گئے پیغامات کے برعکس امریکہ کی سڑکوں پر سگریٹ پیتے کیمرے کی قید میں آگئے۔ 49 سالہ لیجنڈری بولر اس وقت کرکٹ آل اسٹار ٹی ٹوئنٹی ٹورنمنٹ میں شرکت کیلئے امریکہ میں موجود ہیں جہاں اس ایونٹ کا دوسرا میچ کل ہوسٹن میں مقرر ہے۔ اس میچ سے قبل وسیم اکرم کی سگریٹ نوشی کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں جس نے ان کے قول و فعل میں تضاد کے حوالے سے سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔ اپنے کھیل کے دنوں میں وسیم اکرم نے ایک اشتہار میں کام کیا تھا جس میں انہوں نے نوجوانوں کو اپنے نہ تھکنے کی وجہ تمباکو سے دوری رکھنا بتایا تھا۔ تاہم ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ اب اپنا یہ پیغام بھول گئے ہیں حالانکہ ایک پوری نسل ان کے اس اشتہار پر جوان ہوئی ہے اور آج بھی وہ اپنے کوچنگ کریئر میں کھلاڑیوں کو اپنی فٹنس پر سب سے زیادہ کام کر نے پر زور دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT