Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / وسیم اکرم ’کریم‘ کے اعزازی سی ای او مقرر

وسیم اکرم ’کریم‘ کے اعزازی سی ای او مقرر

اسلام آباد۔ 16 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)آن  لائن ٹیکسی کی سہولت فراہم کرنے والی کمپنی کریم نے سابق کرکٹر وسیم اکرم کو ایک دن کا اعزازی چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کردیا۔کریم کی جانب سے باضابطہ طور پر اعلان سے قبل ہی سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ وسیم اکرم کو کریم کا سی ای او مقرر کردیا گیا، تاہم بعد ازاں کمپنی نے اس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا۔کریم کے فیس بک پیج پر کمپنی کے پاکستان میں سربراہ جنید اقبال نے براہ راست ویڈیو میں وسیم اکرم کو ایک دن کے بطور اعزازی سی ای او مقرر کرنے کا اعلان کیا۔

TOPPOPULARRECENT