Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان کی لگاتار تین ڈبل سنچریاں

وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان کی لگاتار تین ڈبل سنچریاں

ممبئی ، 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کے سابق ٹسٹ بیٹسمین وسیم جعفر کے بھتیجے ارمان جعفر نے انڈر 19 کوچ بہار ٹروفی میں متواتر تین ڈبل سنچریاں اسکور کرتے ہوئے ریکارڈس کی کتابوں میں اپنا نام درج کرالیا ہے ۔ ارمان ممبئی انڈر 19 کیلئے کھیلتے ہیں اور اُن کے پرفارمنس کے بل بوتے پر اُن کی ٹیم گروپ اے میں سرفہرست ہوچکی ہے ۔ ان تین شاندار ڈبل سنچریوں سے قبل ارمان نے تریپورہ کے خلاف 174 رنز بنائے تھے ۔ اس طرح رائیٹ ہینڈر نے انڈر 19 فرسٹ کلاس کرکٹ میں لگاتار 4 سنچریاں اسکور کرلی ہیں۔ یہ دونوں مظاہرے اس ٹورنمنٹ میں ایک ریکارڈ ہے ۔ 17 سالہ ارمان کی آخری اننگز 218 ناٹ آؤٹ ہے جو کرناٹک جیسی معیاری ٹیم کیخلاف اسکور کی گئی اس لئے یہ اہمیت کی حامل ہے ۔ انھوں نے اس سے قبل ایم پی کیخلاف 224 اور پھر اڈیشہ کیخلاف 223 رنز بنائے تھے ۔ ارمان کو آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں شامل کرنے کا امکان بڑھ گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT