Thursday , October 19 2017
Home / دنیا / وشال ۔ شیکھر کے امریکہ کے بڑے شہروں میں کنسرٹس

وشال ۔ شیکھر کے امریکہ کے بڑے شہروں میں کنسرٹس

ہوسٹن ۔ 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ میوزک کمپیوزر کی جوڑی وشال دادلانی اور شیکھر راؤجانی (جنہیں وشال۔ شیکھر کی جوڑی سے جانا جاتا ہے) نے گلوکارہ نیتی موہن کے ساتھ نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران کئی بہترین گانے پیش کئے۔ جمعہ کے روز منعقدہ پروگرام وشال ۔ شیکھر کی جوڑی نے تقریباً تین گھٹنوں تک اپنے مداحوں کو مکمل تفریح فراہم کی۔ ارینا تھیٹر کے گھومنے والے اسٹیج پر انہوں نے نان ۔ اسٹاپ کنسرٹ پیش کیا جن میں جیارے، عشق والالو، آہیٹ لواسٹوریز، گہرا عشق، ذہے نصیب، بالم پچکاری، سیلفی لے، تونے ماری انٹری، سلام نمستے، گلابو، دیسی گرل، مسوا، لگ جا گلے، میری عمر کے نوجوانو اور کچھ آنجہانی راجکپور اور کشور کمار کے ہٹ نغمے بھی پیش کئے۔ اپنے پروگرام کا آغاز انہوں نے 25 مارچ کو یونیورسٹی آف ٹیکساس موقوعہ آسٹن سے کیا اور اس کے بعد انہوں نے ڈلاس، شکاگو، سینٹ مارٹن، اورلانڈو، نیوجرسی، شارلیٹ اور ہوسٹن کا دورہ کیا۔ علاوہ ازیں ٹروپ اٹلانٹا، ویگاس اور سینٹ لوئی کے دورہ کے بعد 17 اپریل کو سان جوز میں اپنے پروگرام کا اختتام کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT