Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم میں ایسڈ سے لدی لاری میں اچانک آگ

وشاکھاپٹنم میں ایسڈ سے لدی لاری میں اچانک آگ

حیدرآباد 14مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں ایسڈ سے لدی لاری میں اچانک آگ لگ گئی جس سے مقامی افراد خوفزدہ ہوگئے ۔یہ واقعہ وشاکھاپٹنم کے پرواڈہ منڈل کے لنکاپالیم علاقہ میں پیش آیا۔دیکھتے ہی دیکھتے یہ لاری شعلہ پوش ہوگئی اور اس میں موجود کمیکلس سڑک پرگرپڑے ۔اس علاقہ میں اس واقعہ کے ساتھ ہی دھواں دیکھا گیا اور عوام خوفزدہ ہوگئے ۔مقامی افراد نے فوری طورپر اس بات کی اطلاع فائر بریگیڈ کے اہل کاروں کو دی جنہوں نے وہاں پہنچ پر آگ پر قابوپایاتاہم تب تک لاری جل کر مکمل طورپر خاکستر ہوگئی تھی۔سڑک پر پڑے کمیکلس کی صفائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔یہ لاری حیدرآباد سے وشاکھاپٹنم کے پرواڈہ جارہی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT