Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم میں ایس ایم بی سہولت قوم کے نام معنون

وشاکھاپٹنم میں ایس ایم بی سہولت قوم کے نام معنون

سمندر میں نگرانی میں مدد ‘ ہندوستان دنیا کے چنندہ ممالک میں شامل ‘ وزیر دفاع پریکر کی شرکت
وشاکھاپٹنم 14 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع منوہر پریکر نے آج سمندر کی نگرانی و مداخلت کے طاس کا افتتاح کیا اور اسے قوم کے نام معنون کیا ۔ اس سہولت کے آغاز کے ساتھ ہندوستان دنیا کے ان چنندہ ممالک میں شامل ہوگیا ہے جو بحری پلیٹ فارمس اور ہتھیاروں کے نظام کی جامع ہائیڈرو ڈائنامک ماڈل ٹسٹنگ کی سہولت رکھتے ہیں۔ یہ سہولت ملک میں اپنی نوعیت کی واحد سہولت ہے اور اسے ڈی آر ڈی او اور ہندوستانی بحریہ کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن بنایا گیا ہے ۔ ایس ایم بی کی سہولت کے نتیجہ میں بحریہ کیلئے انتہائی عصری لڑاکا اجزا جیسے آبدوز ‘ جہاز اور دوسری اشیا بنانے میں کافی مدد مل سکتی ہے ۔ وزیر موصوف نے انتہائی عصری ٹارپیڈو ڈیفنس سسٹم ماریچ بھی بحریہ کے سربراہ کے حوالے کیا ۔ یہ ڈیفنس سسٹم بھی ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے ۔ یہ ایک مشترکہ پراجیکٹ ہے جس کو نیول فزیکل اینڈ اوشیانو گرافک لیباریٹری کوچی اور این ایس ٹی ایل وشاکھاپٹنم نے اندرون ملک تیار کیا ہے ۔ اس نظام کے ذریعہ مخالف سمت سے آنے والے جہازوں وغیرہ کا پتہ چلانے کی کوششوں میں زبردست مدد مل سکتی ہے ۔ وزیر دفاع نے دفاعی ضروریات کے شعبہ میں ملک کو خود مکتفی بنانے میں  ڈی آر ڈی او کے اہم رول کی ستائش کی ۔ بعد ازاں وزیر دفاع نے باوقار ڈی آر ڈی او نیشنل ایوارڈز ڈی آر ڈی او سائینسدانوں میں تقسیم کئے ۔

TOPPOPULARRECENT