Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / وشاکھاپٹنم میں بشمول خاتون چار ماؤنواز گرفتار

وشاکھاپٹنم میں بشمول خاتون چار ماؤنواز گرفتار

وشاکھاپٹنم ۔ 23مئی ( پی ٹی آئی) وشاکھاپٹنم رورل پولیس نے آج ایک ماؤنواز خاتون اور اس کے چار ساتھی انتہا پسندوں کو گرفتار کرلیا ۔ خاتون ماؤنواز کی شناخت 26سالہ ونٹالا وسنتا عرف جیوتی کی حیثیت سے کی گئی جس کے سر پر چار لاکھ روپئے انعام رکھا گیا تھا ۔ اس کے ساتھی تین انتہا پسندوں میں 40سالہ پی سنی بابو ‘ 21سالہ کامیشور راؤ اور 26سالہ جی گوئیند راؤ شامل ہیں ۔ ان تینوں کے سر پر فی کس ایک لاکھ روپئے کا انعام رکھا گیا تھا ۔

 

موبائیل فون کے دو سارق گرفتار
حیدرآباد۔ 23۔ مئی  ( سیاست نیوز) عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے دو موبائیل فون رہزنوں کو گرفتار کرلیا ۔ انسپکٹر یونیورسٹی مسٹر وی اشوک ریڈی نے بتایا کہ 21 سالہ ڈی چکراپانی اور 20 سالہ سائی کرشنا کو تارناکہ علاقہ میں پیش آئے موبائیل فون رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا اور ان کے قبضہ سے مسروقہ مال برآمد کرلی۔

TOPPOPULARRECENT